قومی راجدھانی میں آج بھی کہرے کیوجہ سے ٹرینوں کو بہت دقت پیش آرہی ہے۔تیرہ ٹرینوں کو رد کرنا پڑا، سات کا وقت تبدیل کیا گیا اور دہلی آنے والی
61 ٹرینیں دھند کی وجہ
سے تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ چھ گھریلو پروازیں
تاخیر سے روانہ ہوئیں اور تین کو منسوخ بھی کردیا گیا۔آج کم از کم درجہ حرات کل کے 10 اعشاریہ 5 ڈگری سیلسیس سے بڑھ کر 11 ڈگری ہوگیا۔